یونان اور روم میں نظامِ تعلیم ڈاکٹر عرفان حبیب مغربی تعلیم کی تاریخ کا آغاز حضرت عیسیٰؑ سے سیکڑوں برس پہلے، یونانی قوم کی تعلیمی سرگرمیوں سے ہوتا ہے۔ اس تاریخ میں بیسویں صدی کی شروعات تک ایک تسلسل پایا جاتا ہے۔ ابتدائی دور میں یونانی شہری ریاستوں میں رہتے تھے۔ شروع ہی سے ان کے یہاں تعلیم کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی۔ اچھے شہری تیار کرنے کے لیے تعلیم ضروری تھی۔ یہ ریاستیں دشمنوں میں گھری ہوئی تھیں اور اکثر اندرونی خطروں کا بھی سامنا کرنا ہوتا تھا۔ اس لیے شہریوں کی اس طرح سے تربیت ضروری تھی کہ وہ اندرونی اور بیرونی خطروں کا اچھی طرح مقابلہ کر سکیں۔ اس یونانی سماج کی بنیاد، غلامی کے نظام پر تھی جس میں غلاموں کی تعداد آزاد شہریوں سے کہیں زیادہ تھی۔ تجارت اور ہاتھ سے کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور یہ کام غلاموں سے لیے جاتے تھے، اس لیے شہریوں کو کوئی ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ شہری ریاستیں کئی باتوں میں ایک دوسرے سے مختلف تھیں اور اس لیے ان کے تعلیم کے مقاصد بھی جدا جدا تھے مثلاً سپارٹا اور ایتھنز کے تعلیمی نظام بالکل الگ الگ تھے۔ سپارٹا کے شہری اپنے علاقے می...
A Credence Learning Foundation initiative: Skills to benefit and values to spread happiness.⌘